خیال رہے کہ آ ج کرسٹوفر لکسن نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 53 سالہ سابق تاجر ایک کنزرویٹیو اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں ، ان کی نیشنل پارٹی نے گزشتہ ماہ عام انتخابات کے بعد دو چھوٹی جماعتوں کے ساتھ جمعہ کو معاہدہ کیا تھا۔Congratulations to @Chrisluxonmp on assuming the office of the Prime Minister of New Zealand. Looking forward to building stronger Pak-NZ relations ahead.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 27, 2023
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لکھا کہ کرسٹوفر لیگزن کو نیوزی لینڈ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مستحکم پاک-نیوزی لینڈ تعلقات کی تعمیر کے لیے پر عزم ہوں۔