پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کاپروپیگنڈا،پولی کلینک ہسپتال کی تردید

01:08 PM, 27 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگینڈا بے نقاب، پولی کلینک ہسپتال نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگینڈا پولی کلینک ہسپتال نے بے نقاب کردیا۔وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پولی کلینک نے وضاحتی بیان میں زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگینڈے کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ہسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہےکہ  گولیوں اور گریینڈ سے ہسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، میڈیا پر گردش کرنے والی اس ہسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔

مزیدخبریں