پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کاپروپیگنڈا،پولی کلینک ہسپتال کی تردید

 پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کاپروپیگنڈا،پولی کلینک ہسپتال کی تردید
کیپشن: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کاپروپیگینڈا،پولی کلینک ہسپتال کی تردید

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگینڈا بے نقاب، پولی کلینک ہسپتال نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگنڈا پولی کلینک ہسپتال نے بے نقاب کردیا۔وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پولی کلینک نے وضاحتی بیان میں زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ہسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہےکہ  گولیوں اور گریینڈ سے ہسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، میڈیا پر گردش کرنے والی اس ہسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی پرپیگنڈا کےحوالے سے پمز ہسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آگیا،پی ٹی آئی کے پرپیگنڈا کوپمز ہسپتال کے وضاحتی بیان نے بے نقاب کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،احتجاج کے دوران 66 قانون نافذ کرنے والے ادارے جبکہ 36 سولینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا،زیادہ  تر افراد کوابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا،بقیہ کچھ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

Watch Live Public News