ویبڈیسک: گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے جیت کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں جب میدان میںآیا تو یہ سوچ رہا تھا کہ یہاں سے میچ جیت کر جاؤں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ایسا ہی ہوا، میں سوچ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ سے میچ جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے.
آصف علی نے کہا کہ شعیب ملک مجھے پریکٹس میچ میں سمجھاتے رہے کہ ٹائم لو ، ریلیکس ہو کر بیٹنگ کرو، تاہم کل جب میں بیٹنگ کرنے گیا تو شعیب ملک نے کہا کہ آج تمہارا دن ہے جو کرنا ہے کرو، بس ایک چیز ذہن میں رکھنا کہ سامنے ٹارگٹ کرنا اور کہیں اور شاٹ مارنے نہ جانا، میں پہلے بھی یہی سوچ رہا تھا کہ ایسا ہی کھیلوں، ٹم ساوتھی کو سلو بال کر چھکا مارنا ایک مشکل ٹاسک تھا.
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی کے میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلیک کیپس کے لیے میمز بنانا شروع کردیں۔پاکستان کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیکیورٹی مسائل (#(securityissue کے نام سے ہیش ٹیگ شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔علاوہ ازیں اسٹیڈیم میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں نے بھی باونڈری لائن پر کھڑے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی کو ’سیکیورٹی ، سیکیورٹی‘ کے نعرے لگا کر چھیڑنے کی کوشش کی۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سیکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔‘