ویبڈیسک: گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے جیت کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں جب میدان میںآیا تو یہ سوچ رہا تھا کہ یہاں سے میچ جیت کر جاؤں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ایسا ہی ہوا، میں سوچ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ سے میچ جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے.
آصف علی نے کہا کہ شعیب ملک مجھے پریکٹس میچ میں سمجھاتے رہے کہ ٹائم لو ، ریلیکس ہو کر بیٹنگ کرو، تاہم کل جب میں بیٹنگ کرنے گیا تو شعیب ملک نے کہا کہ آج تمہارا دن ہے جو کرنا ہے کرو، بس ایک چیز ذہن میں رکھنا کہ سامنے ٹارگٹ کرنا اور کہیں اور شاٹ مارنے نہ جانا، میں پہلے بھی یہی سوچ رہا تھا کہ ایسا ہی کھیلوں، ٹم ساوتھی کو سلو بال کر چھکا مارنا ایک مشکل ٹاسک تھا.
Last night's star performer with the bat @AasifAli2018 reviews his innings and the guidance he received from @realshoaibmalik #WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/ya6UfFOAqd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2021
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی کے میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلیک کیپس کے لیے میمز بنانا شروع کردیں۔پاکستان کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیکیورٹی مسائل (#(securityissue کے نام سے ہیش ٹیگ شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔علاوہ ازیں اسٹیڈیم میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں نے بھی باونڈری لائن پر کھڑے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی کو ’سیکیورٹی ، سیکیورٹی‘ کے نعرے لگا کر چھیڑنے کی کوشش کی۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سیکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔‘
Dedicating this win to all security forces of Pakistan ????????. Well done boys keep working hard for ???? In Shaa Allah. Pakistan ???????? Zindabad. #PakvsNewzealand #Worldcup2021 pic.twitter.com/bLDK9jdWeg
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 26, 2021
Its Really make me laugh A Lot????#PAKvNZ #securityissue pic.twitter.com/xiLV3qbwz4
— Laeeq Ahmad Gondal (@gondal_laeeq) October 26, 2021
Pakistan giving security to Newzeland #PakvsNZ✌️????#securityissue pic.twitter.com/74xwHGdoCh
— Akram (@Akram27272) October 26, 2021
بولا تھا باھر نہین نکلنا آج سيکيورٹی بہت سخت ہے...#PakvsNz#T20WorldCup#PakvsNewzealand pic.twitter.com/qYxAk42qSH
— Meer Murtaza ???????? (@iMeerMurtaza) October 27, 2021
ہیرو کی عزت کو سیکیورٹی دو #StandWithShoaibAkhtar pic.twitter.com/Q76hKL3PAn
— باغی کشمیری ???? (@zafarrasheed64) October 27, 2021
میرے آنکھیں تھوڑا کمزور میرے خیال میں آپ وہی ہو نا جو کہہ رہے تھے کہ پاکستان کا سیکیورٹی صحیح نہیں ہے ۔۔۔ ???????? pic.twitter.com/tFau5cvpq0
— Sijad Ahmed (@SijadAhmed18) October 27, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہینوں نے پاکستان سے بھاگنے والے کیویز کو دبئی میں جا دبوچا، فول پروف سکیورٹی کے بعد فول پروف شکست دی، پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا یا۔ حارث رؤف نے میچ کے دوران شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے. جس کے بعد پاکستان گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گیا ہے اور اسکا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ آسان ہو گیا ہے۔CONGRATULATIONS #Pakistan Haris Rauf & Asif Ali successfully issued the SECURITY CLEARANCE to NewZealand! ????????????#Security#securityissue#SecurityIssuesSorted#PakvsNz #PakistanZindabad pic.twitter.com/iu9fJZwknS
— Tassaduq Shahbaz ???????? (@Tassaduq90) October 26, 2021