گرمی سے بچاؤ، گدھے کے ذریعہ پنکھا چلانے کی ویڈ وائرل ہو گئی

05:53 PM, 28 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: گرمی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں گرمی کا زور دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گرمی سے بچاؤ کے مختلف طریقے آپ نے دیکھ رکھے ہوں گے لیکن ہمسایہ ملک بھارت کے باسیوں نے انوکھا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روپن شرما نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے کسی گاؤں کے علاقہ میں باسیوں نے اپنی دریافت سے گرمی کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ چارپائی پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ساتھ ہی گدھے کی مدد سے چلنے والا پنکھا نصب کیا گیا ہے۔ گدھا دائرہ کی شکل میں چل رہا ہے اور پنکھے سے چارپائی پر موجود لوگوں کو ہوا پہنچ رہی ہے۔

اس ویڈیو پر مختلف ٹوئٹر صارفین نے تنقید بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کی تخلیق کی ایک جانور کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایسے تجربے کرنے ہیں تو ایک بے زبان جانور کا استعمال ہی کیوں، جانور یا انسان کو ایسے تجربوں میں مت جھونکیے۔

مزیدخبریں