بابرکت مہینے میں شاداب نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
06:58 AM, 28 Apr, 2022
کچھ روز پہلے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے خانہ کعبہ سے احرام پہنے ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع بھی دی تھی. آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے انسٹاگرام پر مسجد نبویؐ سے افطاری کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ شاداب کی انسٹا اسٹوری میں مسجد نبویؐ کے صحن میں زائرین کو افطار ی کی تیاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس دوران انہوں نے ملک ، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعا کی۔ واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان بھی ان دنوں ہی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔