بابرکت مہینے میں شاداب نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بابرکت مہینے میں شاداب نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
کچھ روز پہلے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے خانہ کعبہ سے احرام پہنے ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع بھی دی تھی.
آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے انسٹاگرام پر مسجد نبویؐ سے افطاری کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ شاداب کی انسٹا اسٹوری میں مسجد نبویؐ کے صحن میں زائرین کو افطار ی کی تیاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس دوران انہوں نے ملک ، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعا کی۔ واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان بھی ان دنوں ہی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔