مہلک کورونا وائرس نے مزید 120 جانیں لے لیں
04:25 AM, 28 Aug, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مہلک کورونا وائرس نے مزید 120 جانیں لے لیں، عالمی وبا کے کیسز میں مسلسل بدترین اضافہ جاری ، صوبہ سندھ میں صورتحال سب سے خطرناک ، کورونا وبا کے کیسز کی شرح گزشتہ روز بھی سات فیصد کے قریب رہی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی بڑھ 6.83 فیصد رہی، صوبہ پنجاب میں شرح کم ہو کر 8 فیصد ہو گئی، ملتان میں 11 ، لاہور میں10 اور فیصل آباد میں عالمی وبا کے کیسز کی شرح 8فیصد سے زائد رہی جبکہ صوبہ بلوچستا ن میں شرح 5 فیصد کے قریب رہی۔ پاکستان بھر میں 61 ہزار 304 مزید افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 4 ہزار 191 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے، اب تک 25 ہزار 535 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔