مہلک کورونا وائرس نے مزید 120 جانیں لے لیں

مہلک کورونا وائرس نے مزید 120 جانیں لے لیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مہلک کورونا وائرس نے مزید 120 جانیں لے لیں، عالمی وبا کے کیسز میں مسلسل بدترین اضافہ جاری ، صوبہ سندھ میں صورتحال سب سے خطرناک ، کورونا وبا کے کیسز کی شرح گزشتہ روز بھی سات فیصد کے قریب رہی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی بڑھ 6.83 فیصد رہی، صوبہ پنجاب میں شرح کم ہو کر 8 فیصد ہو گئی، ملتان میں 11 ، لاہور میں10 اور فیصل آباد میں عالمی وبا کے کیسز کی شرح 8فیصد سے زائد رہی جبکہ صوبہ بلوچستا ن میں شرح 5 فیصد کے قریب رہی۔ پاکستان بھر میں 61 ہزار 304 مزید افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 4 ہزار 191 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے، اب تک 25 ہزار 535 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔

Watch Live Public News