عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون

07:50 AM, 28 Aug, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ہمارے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے چندہ جمع کیا جائے گا، جس کیلئے میں پیر کی رات کو انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے عمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو بھی متحرک کیا جائے گا۔ عمران خان نے لکھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے ساتھ ساتھ حقیقی آزادی کی جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ فندز کی نشاندہی اور تخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کے لیے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔
مزیدخبریں