ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے عمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو بھی متحرک کیا جائے گا۔ عمران خان نے لکھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے ساتھ ساتھ حقیقی آزادی کی جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ فندز کی نشاندہی اور تخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کے لیے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ہمارےسینئر قائدین کا اجلاس ہوا اور ہم نےفیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی خاطر چندہ جمع کرنےکیلئےمیں پیر کی شب انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔امدادی سرگرمیوں کیلئےعمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا۔ ضرورت کی بناءپر فنڈز کی نشاندہی اورتخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کیلئے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2022
ثانیہ نشتر کی زیرِ قیادت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ میں واضح کر دوں کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہماری امدادی سرگرمیوں (فلَڈ ریلیف وَرک) کے ساتھ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2022