’خاموش انتظامیہ ڈوبتا بلوچستان‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

11:33 AM, 28 Jul, 2022

احمد علی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان کے حالیہ سیلاب کے بعد انتظامیہ کی ہٹ دھرمی پر صارفین کی جانب سے مختلف ٹرینڈ ز چلائے جا رہے ہیں ، اس وقت ٹاپ ٹرینڈ خاموش انتظامیہ ڈوبتا بلوچستان کے ہیش ٹیگ سے چل رہا ہے جس پر ابتک 3 لاکھ سے زائد ٹوئٹس ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، انتظامیہ کی خاموشی پر یہ معاملہ ٹوئٹر پر زیر بحث ہے اور صارفین کی جانب سیلاب کی تباہی کے بعد کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں جس کو دیکھ کر ہر انسان دکھی ہوجائے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ایک وقت تھا جب ایک صوبہ موسلا دھار بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا لوگ مررہے تھے اور املاک، مال مویشی اور زراعت سب سیلاب کی زد میں تھے لیکن ریاست اور اسکی تمام مشینری تخت لاہور بچانے گئے تھے۔ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ کیا چل رہا ہے؟ کیا بلوچستان کے لوگوں کو بچانے والا کوئی نہیں؟ کیا یہ پاکستانی نہیں ہیں؟ روحا علی نامی صارف لکھتی ہیں کہ حکومت پاکستان سے ہماری درخواست ہے، بلوچستان میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں، حالات بہت خراب ہیں۔
مزیدخبریں