وزیر اعظم کا پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی رکن کے انتقال پر اظہار افسوس

06:28 AM, 28 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی رکن راجا مصدق خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےتحریک انصاف آزاد کشمیر کے بانی رکن راجا مصدق خان کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے بانی رکن راجا مصدق خان کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، راجا مصدق ان اوورسیز پاکستانیوں میں سے ایک تھے جوتحریک انصاف میں اس وقت شامل ہوئے جب میں تنہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سےاظہارتعزیت بھی کیا۔
مزیدخبریں