وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سےاظہارتعزیت بھی کیا۔پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیرکےبانی رکن راجہ مصدق خان کی رحلت کےبارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں۔ان کا شمار ان سمندر پار پاکستانیوں میں ہوتا تھا جو تب ہمارے قافلے کاحصہ بنے جب میں سیاسی طور پر دشتِ تنہائی سےگزر رہاتھا۔میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کےساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 28, 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی رکن راجا مصدق خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےتحریک انصاف آزاد کشمیر کے بانی رکن راجا مصدق خان کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے بانی رکن راجا مصدق خان کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، راجا مصدق ان اوورسیز پاکستانیوں میں سے ایک تھے جوتحریک انصاف میں اس وقت شامل ہوئے جب میں تنہا تھا۔