فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر
06:11 AM, 28 Sep, 2022
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی، آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،دوسری جانب پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان5 واں ٹی ٹونٹی آج کھیلاجائے گا. پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ کو وائرل انفیکشن ہو گیا ہے، اس لیے وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں جبکہ باقی میچز کے لیے نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ طبیعت خراب ہونے کے باعث نسیم شاہ کو رات کو ہی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں پر انکا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے تاہم نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔