فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی، آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،دوسری جانب پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان5 واں ٹی ٹونٹی آج کھیلاجائے گا. پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ کو وائرل انفیکشن ہو گیا ہے، اس لیے وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں جبکہ باقی میچز کے لیے نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ طبیعت خراب ہونے کے باعث نسیم شاہ کو رات کو ہی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں پر انکا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے تاہم نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان5 واں ٹی ٹونٹی آج کھیلاجائے گا نیا میدان،نیاعزم پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 5واں ٹی ٹونٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

خیال رہے کہ 7میچوں کی سیریز کے پہلے 4 مقابلےکراچی میں ہوئے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2۔2 سے برابر ہے۔ سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔