الیکشن کمیشن نے گیلانی کو سینیٹ نشست سے نااہل قراردینے کی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کر دیں

02:54 PM, 29 Apr, 2022

احمد علی
الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کی نشست سے نا اہل قرار دینے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ اسلام آباد میں جمعہ کے روز اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔تاہم الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ضلعی الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی، رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد خان کیخلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے پر کارروائی کاحکم دیا ہے۔
مزیدخبریں