الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کی نشست سے نا اہل قرار دینے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ اسلام آباد میں جمعہ کے روز اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔تاہم الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ضلعی الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی، رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد خان کیخلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے پر کارروائی کاحکم دیا ہے۔