(ویب ڈیسک ) دانش منیر: ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پنجاب بھر کے افسران کی فہرستیں ارسال کردی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی حتمی منظوری کے بعد کسی بھی وقت تبادلوں کے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹو گومگوں کو شکار ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں تبادلوں کا ریکارڈ وزیر اعلی کو ارسال کردیا ،تاحال وزیر اعلی آفس سے تبادلوں سے متعلق کوئی احکامات نہیں ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت 8 اضلاع سے زائد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے متوقع ہے، تبادلے کب ہوں گے افسران بالا کی جانب سے واضح نہیں کیا جارہا ہے ۔