پنجاب کے تمام افسران ہونگے تبدیل، فہرستیں  وزیر اعلی مریم کو  ارسال کردی گئیں 

پنجاب کے تمام افسران ہونگے تبدیل، فہرستیں  وزیر اعلی مریم کو  ارسال کردی گئیں 

(ویب ڈیسک ) دانش منیر:  ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پنجاب بھر کے افسران کی فہرستیں ارسال  کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی حتمی منظوری کے بعد کسی بھی وقت تبادلوں کے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹو گومگوں کو شکار ہے۔ذرائع کے مطابق  صوبہ بھر میں تبادلوں کا ریکارڈ وزیر اعلی کو ارسال کردیا ،تاحال وزیر اعلی آفس سے تبادلوں سے متعلق کوئی احکامات نہیں ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   لاہور سمیت 8 اضلاع سے زائد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے متوقع ہے، تبادلے کب ہوں گے افسران بالا کی جانب سے واضح نہیں کیا جارہا ہے ۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔