(ویب ڈیسک ) نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے محمد طاہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی ( نیکٹا ) کے نیشنل کو آرڈینیٹر رائے محمد طاہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رائے محمد طاہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ رائے محمد طاہر پولیس سروس گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔