تحریک انصاف کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد
07:59 AM, 29 Dec, 2022
اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف اراکین اسمبلی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ، ملاقات میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا ۔ استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے ۔