اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا ۔ استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے ۔سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے وفد کی سابق سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد،
— National Assembly of ???????? (@NAofPakistan) December 29, 2022
ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/KR9o8Phf8P
3-سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
— National Assembly of ???????? (@NAofPakistan) December 29, 2022
استعفوں کے تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف pic.twitter.com/m36AB8dRN1