’آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی‘

11:27 AM, 29 Nov, 2022

احمد علی
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آج چھڑی بدلی ہے اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں ، حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا ہے ،آج چھڑی بدلےگی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا ہے. شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے بیان نے ان کو رسوا کر دیا ہے، عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں توایک سال میں2 الیکشن کےنہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی،گوٹی پھنس گئی ہے جبکہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا ، 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے، جو لندن دوائی لینے گئے تھے، وہ اب نیو ائیر کی چھٹیاں منا رہے ہیں، الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا۔
مزیدخبریں