پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

07:17 PM, 30 Apr, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد )پبلک نیوز( وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

قبل ازیں اوگرا ن کیا جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا تھا. پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔  اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی تھی جس پر وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
مزیدخبریں