دہشت گردی کا مقدمہ، عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
11:41 AM, 30 Aug, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی پر درج مقدمہ خارج کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا . عمران خان نے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 20 اگست کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے، مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل اور تفتیش روکنے کا حکم دیا جائے۔ عمران خان نے شعیب شاہین ایڈووکیٹ ، بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کروائی ہے۔