سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی پر درج مقدمہ خارج کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا . عمران خان نے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 20 اگست کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے، مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل اور تفتیش روکنے کا حکم دیا جائے۔ عمران خان نے شعیب شاہین ایڈووکیٹ ، بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کروائی ہے۔