گو پٹرولیم کا وزیراعظم کی کال پر ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان
09:47 AM, 30 Jan, 2022
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گو پٹرولیم نے وزیراعظم عمران خان کی کال پر عملدرآمد کیا۔ حاجی خالد ریاض نے وزیراعظم کی کال پر اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ گو پٹرولیم نے کم آمدن والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ دینے کا اعلان کیا ہے اور باقی تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 9 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ گو ہم گو پٹرولیم کے حاجی خالد ریاض کے مزدور دوست اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم باقی کمپنیوں سے توقع کرتے ہیں کہ اپنے منافع میں مزدور کو حق دیں۔ کمپنیوں کو اس سال ریکارڈ منافع ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ کمپنیاں اپنا منافع تنخواہوں میں اضافہ کی صورت میں اپنے ملازمین تک بھی منتقل کریں۔