حبیب جالب کے بارے میں نامناسب تبصرہ ، آفتاب اقبال تنقید کی زد میں

11:19 AM, 30 Jan, 2022

احمد علی
حبیب جالب کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے میزبان آفتاب اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا. آفتاب اقبال کے پروگرام میں کہا گیا کہ حبیب جالب تو شاعر ہی نہیں تھے جبکہ خود آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز کا انہیں پڑھنا تو ایک قسم کی نااہلی تھی، وہ کیا شاعری ہو گی جسے شہباز شریف پڑھتا ہے. معروف صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر نے بھی آفتاب اقبال کو انکے بیان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، انکا کہنا تھا کہ فیض احمد فیض کے خیال میں حبیب جالب ایک بڑے شاعر تھے جسے فیض بڑا شاعر کہہ دے اس شاعر کو کسی دوسرے کے کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں. آفتاب اقبال کو حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا فیض صاحب جو کہہ گئے وہ سب لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں ، آفتاب کو اس طرح کے بیانا ت دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے. اکمل گھمن کا کہنا تھا کہ آفتاب اقبال ایک شوخا، سطحی طوطا ہے اس کی کیا اوقات ہے حبیب جالب کے سامنے. محمد تقی نے کہا شہباز شریف صاحب نے آدھا لاہور بنوایا، تڑوایا ہے، اب لاہور کو شہر ماننے سے انکار کر دیں کیا؟ عجیب منطق ہے بھئی..!! علی حسین کا کہنا تھا کہ آفتاب اقبال پتہ نہیں کون سے ماضی میں رہتا ہے. اسکی مثال اس چمگادڑ جیسی ہے جسکو اندھیرے اور گندگی میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ حبیب جالب مستقبل کا شاعر ہے حبیب جالب آنے والی نسلوں کا شاعر ہے۔ جالب صاحب کو فیض احمد فیض ، احمد فراز نے بھی بڑا شاعر تسلیم کیا انہیں کسی اور کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں. کہاں حبیب جالب اور کہاں تم۔۔۔۔۔؟ خود کو عقلِ کل سمجھنا چھوڑ دو آئے روز کوئی نہ کوئی چول ہی مارتے ہو????????..
مزیدخبریں