عمران خان ، شاہ محمود قریشی کو 10 سال سزا کی خبر عالمی میڈیا کی ہیڈ لائنز کی   زینت بنی

03:27 PM, 30 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  سابق وزیراعظم اور  بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10 سال سزا کی خبر  عالمی میڈیا نے ہیڈلائنز میں چلائی اور دنیا کے چھوٹے بڑے میڈیا کے اداروں نے اپنی ویب سائٹس پر اس کو نمایاں جگہ دی۔

 منگل کے روزپاکستان تحریکِ انصاف کے بانی  چیئرمین عمران خان پ اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کو ایک جج نے اڈیالہ جیل میں تیزی سے سماعت کے بعد 10 10سال قیداور 5 سال کے لئے نااہلی کی سزا سنائی ہے۔ اس پر  کھیلوں کی بڑی ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔

برطانوی اورامریکی نشریاتی ادارے بی بی سی  سی این این نے اس خبر کو اپنی ہیڈلائنز میں چلایا۔  الجزیرہ ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ پر موجود خبر کی ہیڈلائن تھی ’’ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 10 سال قید کی سزا ’’۔

 بھارتی میڈیا نے  غیر متوقع طور پر گھنٹوں بعد بھی دونوں رہنماؤں کو سزا کی خبر ہیڈ لائنز  تو کیا انٹرنیشل کیٹگری میں بھی  نہیں چلائی۔

مزیدخبریں