(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10 سال سزا کی خبر عالمی میڈیا نے ہیڈلائنز میں چلائی اور دنیا کے چھوٹے بڑے میڈیا کے اداروں نے اپنی ویب سائٹس پر اس کو نمایاں جگہ دی۔
منگل کے روزپاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پ اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک جج نے اڈیالہ جیل میں تیزی سے سماعت کے بعد 10 10سال قیداور 5 سال کے لئے نااہلی کی سزا سنائی ہے۔ اس پر کھیلوں کی بڑی ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔
Imran Khan, the former Pakistan captain and Prime Minister, has been sentenced to 10 years in prison on charges of leaking state secrets
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 30, 2024
Full story: https://t.co/SN95hPVpsJ pic.twitter.com/eowaNBRfDw
برطانوی اورامریکی نشریاتی ادارے بی بی سی سی این این نے اس خبر کو اپنی ہیڈلائنز میں چلایا۔ الجزیرہ ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ پر موجود خبر کی ہیڈلائن تھی ’’ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 10 سال قید کی سزا ’’۔
بھارتی میڈیا نے غیر متوقع طور پر گھنٹوں بعد بھی دونوں رہنماؤں کو سزا کی خبر ہیڈ لائنز تو کیا انٹرنیشل کیٹگری میں بھی نہیں چلائی۔