ویب ڈیسک:(محمدساجد)’پبلک نیوز‘ کے سینیئر رپورٹر فہد شہباز نے وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایسا سوال کیا کہ وہ جواب دیے بغیر خاموشی سے وہاں سے چلے گئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار جیسے ہی کمرے سے باہر نکلے تو ’پبلک نیوز‘ کے سینیئر رپورٹر فہد شہباز نے اُن سے حال احوال پوچھا اور پھر ایک بڑا سوال داغ دیا، مگر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا وہ مصروف ہیں، فہد شہباز نے سوال کرتے کہا تحریک انصاف کہہ رہی ہے کہ آپ اُن پر مقدمہ کرانا چاہتے ہیں؟
بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا ہے کہ آپ آرمی چیف سے اُن کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں؟ وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سوال تو سنے مگر کسی کا کوئی جواب نہیں دیا اور سکیورٹی کے ساتھ وہاں سے چلتے بنے۔