ایلان مسک ’ایپل‘ کے سی ای او بننا چاہتے تھے؟

04:16 PM, 31 Jul, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: ایلان مسک اس وقت دنیا میں شہرت کے آسمان پر موجود ہیں۔ اس کی وجہ ان کی ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیاں ہیں۔ سپیس ایکس وہ کمپنی ہے جو مشن مریخ کی وجہ سے دنیا میں مقبولیت رکھتی ہے جبکہ ٹیسلا کی کاریں اپنی مثال آپ ہیں۔ مگر ایلان مسک اپنی کمپنیوں کے علاوہ "ایپل" کے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) بننا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹس کی ایک سیریل سامنے آئی ہے۔ اس سیریل میں سب سے اہم ٹویٹ ٹیسلا اور ایلان مسک کے ایک فین نے کی۔ مذکورہ ٹویٹ میں ایک گرافک موجود ہے جس میں ایلان مسک کو ایپل کا سی سی او لکھا اور دکھایا گیا ہے۔ جس کے جواب میں ایلان مسک نے خود رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی چیز کا سی ای او نہیں بننا چاہتا۔ 2016 میں ٹیسلا کے سی ای او کے حوالے سے ایک کتاب میں کچھ اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایلان ایک بار ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملے تھے۔ بی بی سی کے ٹیکنالوجی رپورٹر نے اس بارے میں چلنے والی ٹویٹس میں سوال اٹھایا۔ چونکہ ٹیسلا کا کوئی پریس آفس نہیں ہے۔ لہذا ایلان مسک نے بتایا کہ میں اور کک کبھی نہیں ملے اور نہ کوئی ملاقات ہوئی۔
مزیدخبریں