اسماعیل ہانیہ کےبیٹے اور بہوکا جذباتی پیغام

01:28 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے والد کی شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد 4 قاتلانہ حملوں میں بچے،آج اللہ نے انہیں وہ شہادت کا رتبہ عطا کیا جبکہ  اسماعیل ہانیہ کی بہو کاکہناتھا کہ آج میرے سسر شہدا میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالسلام ہانیہ نے کہا ہے کہ والد کے قتل سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مذاحمت ختم نہیں ہوگی،والد کی شہادت اس مزاحمت کو نہیں روکے گی جو آزادی کے حصول تک لڑی جائے گی۔

عبدالسلام ہانیہ نے مزید کہا ہے کہ میرے والد قومی اتحاد قائم کرنے اور تمام فلسطینی دھڑوں کے اتحاد کے لیے کوشاں تھے، میرے والد چار قاتلانہ حملوں میں بچے، آج اللہ نے انہیں وہ شہادت کا رتبہ عطا کیا۔

دوسری جانب اسماعیل ہانیہ کی بہو کاکہناتھا کہ آج میرے سسر شہدا میں شامل ہو گئے،خداہماری قسمت بدلے گا، غم بہت بڑا ہے، آنکھیں اشک بار، دل غمزدہ ہے،خدا ہمیں بہترحالات عطا کرے گا۔

یادر ہے کہ  ایرانی سکیورٹی حکام اور حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسماعیل ہانیہ کا سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے بھی درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں