بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے جذباتی مناظر

11:37 AM, 31 May, 2022

احمد علی
قتل ہونے والے بھارت کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی پنجاب ضلع منسا کے گاؤں میں ان کی آخری رسومات ادا کر دی گیں ان آخری رسومات کے دوران والدین اپنے جوان بیٹے کی لاش پر کئی دیر تک روتے رہے۔ سنگر سدھو موسے والا کی بھارتی پنجاب ضلع منسا کے گاؤں میں آخری رسومات ادا کی گئیں اور اس موقع پر بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی سدھو موسے والا کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں ہے۔ ان کی 'نومبر' میں شادی طے پائی تھی ان کی میت پر والدین کی جذباتی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکار کی والدہ کو بیٹے کی موت پر اپنے شوہر کے آنسو صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے مناظر دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں ہیں ۔ سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی طرف سے مرتب کی گئی۔ واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں