بریکنگ نیوز:صنم جاوید کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری

04:07 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے فسادات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان حملے سمیت9مئی کےدیگرمقدمات پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر شاہد صدیق کیس میں اہم پیشرفت

عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نےروبینہ جمیل کی حاضری معافی کی درخواست مستردکردی، جس کے بعد روبینہ جمیل حاضری معافی کی درخواست خارج ہونےپرعدالت پہنچ گئی۔

عائشہ علی بھٹہ بھی حاضری معافی کی درخواست خارج ہونےپرپیش ہوئی تاہم پیش ہونےپرعدالت نے 2خواتین کےوارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے غیر حاضر ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  9مئی جلاؤگھیراؤواقعات،فوادچودھری،اسدعمرسمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ٹرائل کے لیے جیل میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ پولیس کی جانب سے 9 مئی کے تشدد کے سلسلے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن کو بری کر دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتاریوں اور دوبارہ گرفتاریوں کے بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ نے پولیس کو 16 جولائی تک صنم جاوید کو کسی اور کیس میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

مزیدخبریں