ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیش رفت، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی کی دونوں نمبر پلیٹس کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں،لاہوروقوعہ کے وقت گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ AHC:798 لگائی گئی،لاہور سے نکلنے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو اصل نمبر پلیٹ AAF:450 لگائی۔
مرکزی ملزم شہریار کی والدہ کے نام پر گاڑی کرائے پر لی گئی،شہریار کے والد نے بیوی کو گاڑی لیکر دینے کا کہا،شہناز کا بھتیجا گاڑی لیکر آیا اور گاڑی سجاد کے حوالے کی۔
رینٹ اے کار والے مالک کو تاحال کرایہ وصول نہیں ہوا، گاڑی وہاڑی سے تین دن کے لیے کرائے پر لے گئی،پولیس نے قتل کیس میں مقتول کے بیٹے سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کررکھا ہے۔