9مئی جلاؤگھیراؤواقعات،فوادچودھری،اسدعمرسمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

9مئی جلاؤگھیراؤواقعات،فوادچودھری،اسدعمرسمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: 9مئی جلاؤگھیراؤواقعات،فوادچودھری،اسدعمرسمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، تھانہ شادمان اور عسکری ٹاور حملہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں فوادچودھری،اسدعمر،مسرت جمشید سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس، تھانہ شادمان اور عسکری ٹاور حملہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کی۔

فواد چودھری ، اسد عمر ،مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور  کرلی گئی جبکہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔

تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں 11ملزمان کی ضمانتوں میں 11 ستمبر  تک توسیع کی گئی جبکہ زمان پارک کے سامنے جلاؤ گھراؤ کیس میں 12 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری  کردیا گی۔

عسکری ٹاور جلاؤ گھراؤ کیس میں 17 ملزمان کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ملزمان حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔

 یادرہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ ، تھانہ شادمان اور گلبرگ میں مقدمہء درج ہے۔

Watch Live Public News