ویب ڈیسک: کراچی میں کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزارکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت 7روز تک کیلئے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت نے ملزم کو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کی نازیباویڈیولیک کرنے والاکون نکلا؟حیران کن انکشاف
عدالت میں اپنے مؤکل کے حق میں دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ ملزم دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ ملزم دانش اقبال کا کارساز حادثے کے سارے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دانش اقبال کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی اہلیہ نتاشا اس وقت جیل میں ہے۔ ملزمہ نے 19اگست کو اپنی گاڑی سے باپ بیٹی سمیت 5افراد کو روند ڈالا تھا۔ دانش اقبال اپنے وکیل عامر منصور قریشی کے ہمرا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امیربالاج کے قتل کاپلان،مرکزی ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ آڈیولیک
وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کا اس تمام حادثے سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود پولیس دانش اقبال کو دفعہ 114 میں ملزم ظاہر کررہی ہے۔ اس لیے دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 7روز میں متعلقہ عدالت میں سرینڈر کا حکم دے دیا۔