امیربالاج کے قتل کاپلان،مرکزی ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ آڈیولیک

امیربالاج کے قتل کاپلان،مرکزی ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ آڈیولیک
کیپشن: امیربالاج کے قتل کاپلان،مرکزی ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ آڈیولیک

ویب ڈیسک: امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی، احسن شاہ مبینہ آڈیو میں  اپنی بیوی کوقتل کا پلان بتا رہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق مبینہ آڈیو میں احسن شاہ اپنی بیوی سےکہہ رہا ہے کہ میں بہت جلد جیل سے باہر آرہا ہوں،رہا ہوتے ہی ایک ماہ کیلئے سعودی عرب چلا جاؤں گا،میں جیل کا بہت بڑا فنکار بن چکا ہوں، اہلیہ نے جواب دیا کہ فنکار تو آپ پہلے ہی بہت بڑے تھے،مزیدکہا شکیل بٹ کا کام تمام کر کے باس کو تحفہ دوں گا،سب انسپکٹر شکیل بٹ نے احسن شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

مبینہ آڈیو میں احسن شاہ کے گینگ کا بھی انکشاف ہوا ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ احسن شاہ جیل میں شوٹرز کی ٹیم بنا چکا تھا، آڈیو لیک کے بعد احسن شاہ گینگ کے گردگھیرا تنگ کردیاگیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ احسن شاہ کےسہولت کاروں کی بھی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

Watch Live Public News