ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےخاتون کو آن لائن ہراساں کرنے میں ملوث سابق شوہر کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اےکا کہنا ہے کہ ملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کیں،ملزم آصف زمان کو باغ روڈ، ریگی پشاور سے گرفتار کیا گیا،ملزم اپنے رشتے دار کے نام پر جاری کردہ سم استعمال کر رہا تھا،ملزم شکایت کنندہ کا سابق شوہر ہے۔ملزم متاثرہ کو کئی ماہ سے بلیک میل بھی کر رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اےکا کہناہے کہ ملزم متاثرہ کو دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجتا رہا،ملزم کے قبضے سے مذکورہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا،ملزم کے زیر استعمال واٹس ایپ اکاؤنٹ، قابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔