ویب ڈیسک: سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقررکردیا۔ سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا۔
سری لنکا کرکٹ کے بیان کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر سنتھ جےسوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے انڈیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں اچھی کاکردگی دکھائی۔
یاد رہے کہ ان سیریز میں سنتھ جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک تقرری کی گئی۔