(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے لئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ایونٹ میں پاکستان شاہینز 19 اکتوبر روایتی حریف بھارت اے کی ٹیم کا سامنا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں محمد حارث کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسیب اللہ ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان شامل ہے۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم سولہ اکتوبر کو عمان روانہ ہو گی۔ ایمرجنگ ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز،، بھارت اے، اومان اور یو اے ای شامل ہیں۔
ایمرجنگ ایشیاکپ کے تمام میچ مسقط کے اومان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان شاہینز 19 اکتوبر کو افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو میزبان اومان جبکہ آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میدان میں اترے گی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔