ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر چائینیز انجینئرز پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور نے ایئر پورٹ کے اطراف کی ریکی کی، حملے کا روٹ پلان تفتیش میں معلوم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تفتیشی اداروں نے حملہ آور اور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرلی ،حملے کے لئے دہشت گردوں نے ڈبل کیبن ٹویوٹا رویو گاڑی نمبر Kw-0375 کراچی سے خریدی،دہشت گردوں کا ٹارگٹ چینی انجیئیرز کی کوسٹر تھی جس میں 42 چینی انجئیرز سوار تھے، 67 چائینیز تھائی ائیر سے کراچی پہنچے تھے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے لئے گاڑی میں بارود بھرا ہوا تھا،پرٹوکول کی گاڑی درمیان میں آنے کی وجہ سے دہشت گرد چائینیز انجینئرز کی کوسٹر کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے ۔
حملے کے لئے دہشت گرد شاہ فہد عرف آفتاب چند روز قبل نوشکی سے کراچی پہنچا تھا، دہشتگرد شاہ فہد نے 5 ستمبر کو گاڑی اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائی۔