کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے شخص کو ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے شخص کو ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

(ویب ڈیسک )  پاکستانی شہری کو کمبوڈیا میں یرغمال بنائے جانے کا معاملہ، ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ائرپورٹ پر سے کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے امیگریشن  نے  کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ، کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ مسافر ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی ا یئر پورٹ پہنچا تھا۔

مسافر کی شناخت امیر علی کے نام سے ہوئی، مسافر 26 اگست 2024 کو لاہور ائرپورٹ سے کمبوڈیا گیا تھا۔ ایجنٹ نے مسافر کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض کمبوڈیا میں فروخت کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ   مسافر کو یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا گیا۔  ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی سمگلرز مسافر کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے۔ ایجنٹ نے متاثرہ سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بھی بٹورے تھے۔ مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News