ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی میں طابعلم کو گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں 2 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کا متن کے مطابق 2 ملزمان نے بیٹے کو گاڑی میں بیٹھے گولیاں ماری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمار کا کچھ روز قبل دونوں دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، گاڑی میں بیٹھے دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا،دلاور حذیفہ اور عمار تینوں گاڑی میں موجود تھے،حذیفہ کے پاس اسلحہ تھا جو پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا،حذیفہ نے فائر کیا اور فرار ہو گیا،دلاور عمار کو لیکر ہسپتال چلا گیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔