(ویب ڈیسک ) کراچی میں زیر تعمیر مکان سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو سبزی منڈی کے قریب زیر تعمیر مکان سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کسی نشے کے عادی شخص کی معلوم ہوتی ہے۔ لاش ایک سال یا پھر اس سے زائد عرصہ پرانی ہے۔
ریسکیو کے مطابق شناخت کیلئے انسانی ڈھانچے کے اعضاء اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں ۔
