گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے ایک بازار میں برقع پہنے مرد نے وہاں آئی خواتین کیساتھ فحش حرکتیں کرنا شروع کر دیں۔ عوام کو علم ہوا تو انہوں اس کی خوب درگت بنا کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ شخص گذشہ دنوںقصابوں والا گلہ بازار سے گرفتار ہوا جہاں وہ برقع پہنچ کر عورتوں کے درمیان گھس گیا اور ان کیساتھ گندی حرکتیں کرنا شروع کر دیں۔ خواتین نے چھیڑ خانی کرنے پر اسے پہچان لیا جس کے بعد وہ پہلے شہریوں کے ہتھے چڑھا جنہوں نے اس کی خوب پٹائی کی اور پھر اسے قانون کے حوالے کردیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس ملزم کے بارے میں پولیس کو شکايات ملی تھیں لیکن وہ اوباش نوجوان قانون کی گرفت میں نہیں آ رہا تھا۔ ایس ایچ او ارشد چیمہ کا کہنا ہے کہ عمر عدیل نامی شخص کے خلاف درخواست موصول ہوئی کہ وہ بازار میں برقع پہن کر فحش حرکات کر رہا ہے جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ڈسکہ کے اس رہائشی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔