مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ منظرعام پرآگیا

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ منظرعام پرآگیا
کیپشن: مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ منظرعام پرآگیا

ویب ڈیسک: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ارمغان قریشی کے خلاف مقدمہ وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں اپریل 2024 میں درج ہوا تھا۔

مدعی کے مطابق ملزم ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکی آمیز میسج کیے تھے۔ 

مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 22 اپریل 2024 کو ارمغان نے واٹس ایپ پر میسجز کیے تھے کہ پیچھے نہ ہٹے تو جان سے جاؤ گے یا غائب کروا دوں گا، مجھے اور میری فیملی کو مغلظات بھی بکی گئی تھیں۔

Watch Live Public News